وزیراعظم سے  بلاول بھٹو کی زیر قیادت پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات  

Sep 11, 2024 | 21:58 PM

ایک نیوز:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد  نے  چیئرمین لاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملاقات    کی ہے۔   

تفصیلات کے مطابق ملاقات ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومتی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور حکومتی پالیسیوں و اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جس کا وزیرِ اعظم نے خیر مقدم کیا۔ 

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا   پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کا ہر اقدام میں ساتھ دیا ۔

وزیر اعظم نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمنٹ میں دی گئی تجویز "چارٹر آف پارلیمنٹ" کو سراہا اور اس بات کا اظہار کیا کہ اس سے جمہوریت اور پارلیمنٹ مزید مضبوط ہوں گے۔   

 پیپلز پارٹی کے  ملاقات کرنے والے وفد میں سید نوید قمر اور مئیر کراچی مرتضی وہاب شامل تھے،جبکہ نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اٹارنی جنرل  بھی موقع پر موجود تھے۔   

مزیدخبریں