غزہ میں اسرائیلی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 2 فوجی ہلاک

غزہ میں اسرائیلی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 2 فوجی ہلاک
کیپشن: Israeli army helicopter crashes in Gaza, 2 soldiers killed

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی فوج کا ہیلی کاپٹر لینڈنگ کےدوران گر کر تباہ ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حادثہ بدھ کی صبح غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں پیش آیا جس میں  2 فوجی ہلاک اور7 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ فوج کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک یو ایچ 60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹرمیڈیکل ٹیم کے ہمراہ غزہ سے ایک زخمی فوجی کے انخلا کیلئے  گیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق رفح میں اسرائیلی فوجی کیمپ میں لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر زمین سے ٹکرا گیا۔

تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر زیادہ اونچائی سے نہیں گرا لیکن پھر بھی حادثے میں ہیلی کاپٹر کو خاطر خواہ نقصان پہنچا اور اس میں سوار تمام افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد مجموعی طور پر 2 ہلاک اور 8 زخمی فوجیوں کو  ہسپتال  منتقل کیا گیا جن میں وہ زخمی فوجی بھی شامل تھا جسے لے جانے کیلئے   ہیلی کاپٹر بلایا گیا تھا۔