نوجوانوں کو ڈیجیٹل سکلز دینے کا منصوبہ بنایا ہے، احسن اقبال

Sep 11, 2024 | 20:27 PM

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی خواہش ہے تمام اداروں کی ڈیجیٹائزیشن کی جائے، جس سے سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔

احسن اقبال کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہم نے 10لاکھ نوجوانوں کو لیپ ٹاپس دئیے ہیں اور اب نوجوانوں کو ڈیجیٹل سکلز دینے کا منصوبہ بنایا گیاہے،انہوں نے کہا کہ تجارت کے تمام ضابطوں کو ڈیجیٹل کیا جا رہاہے ، ترقی کیلئے دنیا میں آنے والی تبدیلیوں کے مطابق منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔

وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ ہر شعبے کی بہتری کیلئے ڈیجیٹائزیشن کو اپنانا ہو گا ، زندگی کا ہر شعبہ ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے ۔  

مزیدخبریں