وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس ، اہم فیصلوں سمریوں کی منظوری  دیدی 

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس ، اہم فیصلوں سمریوں کی منظوری  دیدی 
کیپشن: In the meeting presided over by the Finance Minister, the summaries of important decisions were approved

 ایک نیوز:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس   کا اعلامیہ جاری  کردیا گیا ۔  

اعلامیہ کے مطابق ای سی سی میں اہم فیصلوں سمریوں کی منظوری دیدی  گئی، وزارت خارجہ کی شنگھائی کانفرنس کے لئے  ایک  ارب روپے کے اضافی فنڈز کی سمری پیش وزارت خارجہ کی سمری پر فیصلہ موخر  کردیاگیا،وزارت پیٹرولیم کی کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی انتہائی محدود کرنے کی سمری پیش ہوئی ۔  

اعلامیہ کے مطابق  ای سی سی نے وزارت مواصلات کی سمری چترال ہائی وے کے سول ورک کی سمری منظور کرلی ۔  

 ای سی سی نے گندم کی سال 2015،16 میں دی جانیوالی سبسڈی کےلئے238.42ملین روپے کے فنڈز کی منظوری  دے دی،جبکہ  پاکستان کاٹن سنٹرل کمیٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کےلئے 656ملین   روپے قرض لینے کی منظوری بھی دے دی گئی۔