ویب ڈیسک:کراچی کی عدالت نے دعا بھٹو کی جانب سے دائر خلع کی درخواست منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سابقہ ایم پی اے دعا بھٹو نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ سے 7 سال بعد راہیں جدا کرلیں،کراچی کی عدالت نے دعا بھٹو کی جانب سے دائر خلع کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت کی جانب سے بچے کے اخراجات کی مد میں حلیم عادل شیخ کو 24 ہزار روپے ماہانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ نے 2018 میں دعا بھٹو سے دوسری شادی کی تھی اور دعا بھٹو کی جانب سے 2022 میں حلیم عادل سے خلع کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
دعا بھٹو کی جانب سے جمع کرائے گئے خلع کے دعوے میں کہا گیا تھا کہ 2018 میں حلیم عادل شیخ سے شادی ہوئی تھی، پانچ لاکھ روپے حق مہر مقرر کیا گیا تھا جو تاحال ادا نہیں کیا گیا۔
دعا بھٹو نے خلع کے دعوے میں کہا کہ 10 ستمبر 2019 کو ہمارا بیٹا کامل حلیم پیدا ہوا، حلیم عادل شیخ کی پہلی شادی کے بارے میں بعد میں معلوم ہوا، حلیم عادل شیخ کی پہلی بیوی اور بچے میری زندگی میں مداخلت کرتے ہیں۔