سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات 

سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات 
کیپشن: Important meeting of former federal minister Muhammad Ali Durrani with Maulana Fazlur Rehman

 ایک نیوز:سینئر سیاستدان وسابق وفاقی وزیر محمد علی درانی  نے  جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات  کی ہے۔  

تفصیلات  کے مطابق  مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر منگل اور بدھ کی درمیانی رات  دیر گئے تک ملاقات جاری رہی ،ملاقات میں سیاسی امور اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ،محمد علی درانی نے اپنے سیاسی رابطوں سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا ۔  

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا جے یو آئی اپوزیشن کاحصہ ہے اور رہے گی، حکومت آئین، جمہوریت سے متصادم قانون سازی میں اپوزیشن کی کسی جماعت کی حمایت نہیں لےسکے گی، حکومتی وجود اور اس کے اقدامات عوام کے مفادات سے متصادم ہیں، ایسی حکومت کے ساتھ جانے کا مطلب عوام کےغیض و غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے، ہمیں صرف وہ اختیار چاہیے جو عوام نے دیا ہو، عوام کا دیا اقتدار  چاہئے  لیکن آئندہ کسی کو مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے۔  

محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا آپ تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہیں، آپ ہمیشہ سیاسی روایات اور جمہوری اقدار کےامین رہےہیں۔