پاکستان میں جمہوریت نہیں ،امتحان سپریم کورٹ کا ہے:شاہد خاقان سباسی

پاکستان میں جمہوریت نہیں ،امتحان سپریم کورٹ کا ہے:شاہد خاقان سباسی
کیپشن: There is no democracy in Pakistan, the test is for the Supreme Court: Shahid Khaqan Sabasi

ایک نیوز:چیئر مین عوام پاکستان پارٹی شاید خاقان عباسی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ آپ نے اسلام آباد میں عوام کا آئینی حق سلب کر دیا ،آج پاکستان میں جمہوریت نہیں ہے ، امتحان سپریم کورٹ کا ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ یہ اسمبلی کوئی بات کرے تو مونچھوں والا تھانیدار پکڑ کر لے جائے گا ،ایک دفعہ تین سال اور دوسری دفعہ دس سال سزا ہے ،تمام سیاسی جماعتیں مل کر ایسا قانون پاس کر رہی ہیں کہ آپ نے اپنے آپ کو ایک ایس ایچ او اور ڈی سی کے تابع کر دیا ہے،قانون بنا کر آپ نے آئین اور عدالت کی نفی کر دی جمہوریت کے دعویدار آج یہ قانون پاس کر رہے ہیں۔    
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آج ایک ہفتے سے پوری حکومت یہ کام کر رہی ہے ابھی یہ معاملہ ختم نہیں ہوا جاری ہے ابھی آئینی ترامیم کی کوشش ہو رہی ہے ،آج قاضی فائز عیسیٰ کہہ دیں کہ وہ ایکسٹینشن قبول نہیں کریں گئے تو تاریخ انہیں یاد رکھے گئی، آج امتحان سپریم کورٹ کا ہے حکومت کے پاس تو یہ طاقت ہوتی ہے۔