ایم ایم اے میں 12میڈلز جیت کر کھلاڑیوں نےملک کا نام روشن کیا،شہباز شریف 

 ایم ایم اے میں 12میڈلز جیت کر کھلاڑیوںنےملک کا نام روشن کیا،شہباز شریف 
کیپشن: By winning 12 medals in MMA, the athletes made the country famous, Shahbaz Sharif

ایک نیوز: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان مکس مارشل آرٹس فیڈریشن کے عہدیداران اور کھلاڑیوں سے وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات کی،وفد میں صدر پاکستان مکس مارشل آرٹس فیڈریشن عمر احمد، چیمپیئنز ایمان خان، بانو بٹ، بریو کامبیٹ فیڈریشن ونرز رضوان علی، ضیاء مشوانی اور اسماعیل خان شامل تھے۔
 ملاقات میں وزیرِ طلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹررز رومینہ خورشید عالم، بدر شہباز اور متعقلہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ پاکستان کے با صلاحیت نوجوان ہیں، انٹرنیشنل مکس مارشل آرٹس فیڈریشن ایشیئن چیمپیئن شپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے 12 میڈل جیت کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا،میری بھرپور خواہش ہے کہ پاکستان کے کھلاڑی یونہی عالمی سطح پر مقابلوں میں ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ سب کھلاڑیوں سے مل کر دلی خوشی ہوئی،آپ پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں، آپ سب کی صلاحیتوں کو دیکھ کر اطمینان ہوتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے،مکس مارشل آرٹس کے شعبے میں حکومت پاکستان فیڈریشن سے مکمل تعاون کرے گی،پاکستان میں کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،خادم پاکستان کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پاکستان سپورٹس اینڈاؤمنٹ فنڈ، کھیلوں کے مقابلوں اور کھلاڑیوں کی سیلکشن کیلئے شفافیت یقینی بنانے جیسے اقدامات کئے۔
بطور وزیرِ اعظم میں اپنا یہ فرض سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کی عالمی مقابلوں میں شرکت کیلئے ہر قسم کی معاونت فراہم کی جائے، مکس مارشل آرٹس فیڈریشن کا پاکستان میں بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد قابلِ ستائش ہے،وفد نے وزیرِ اعظم کو حال ہی میں فیڈریشن اور وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے تعاون سے منعقدہ مکس مارشل آرٹس کے بین الاقوامی مقابلوں کے بارے آگاہ کیا۔
 وفد نے وزیرِ اعظم کو مکس مارشل آرٹس کے شعبے کی ترقی کیلئے تجاویز بھی پیش کیں، وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو وفد کی تجاویز پر غور اور مشاورت کرکے جلد عملدرآمد کیلئے لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔