ایک نیوز:مہنگی بجلی مزید مہنگی کرد ی گئی، بجلی کےنرخ میں1روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے جس کااطلاق ہوگیا ،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ،قیمتوں کا اطلاق ڈسکوز سمیت کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا ۔
صارفین پر 43 ارب 23 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے ماہ پر ہوگا، نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ 6ستمبر کو وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔