پشاور ہائیکورٹ:اسد قیصر، عمر ایوب اور فیصل امین گنڈا پور کو حفاظتی ضمانت منظور

Sep 11, 2024 | 15:19 PM

 ایک نیوز: پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر، عمر ایوب اور فیصل امین گنڈا پور کو حفاظتی ضمانت دیدی۔
 عدالت نےتینوں کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیا،چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی، وکیل نے کہا کہ وفاقی حکومت نا معلوم کیسز میں گرفتاری کرسکتی،معلوم نہیں کہ کس مقدمے میں گرفتاری ہوگی، ہم عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے لیکن مقدمات معلوم نہیں۔
جیف جسٹس نے کہا کہ ہم آپکو 15 دن کی حفاظتی ضمانت دیدیں گے،مقدمات کی تفصیل کیلئے متعلقہ ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔
عمر ایوب نے کہا کہ میرے متعدد کیسز ہیں ایک مہینے کا وقت دیا جائے،بہت زیادہ پیشیاں ہیں اسلئے زیادہ وقت کی درخواست کرتا ہوں،  عدالت نے تین ہفتوں کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔    

مزیدخبریں