پی سی بی نےٹیسٹ پاس نہ کرنیوالےاینالسٹ فارغ کر دیئے 

Sep 11, 2024 | 15:06 PM

ایک نیوز: پی سی بی نےٹیسٹ پاس نہ کرنے والے اینالسٹ فارغ کر دیئے گئے ۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر اینالسٹس کی سکروٹنی کی گئی ،ڈیٹا ویڈیو ا ینا لسٹس کی کارکردگی جانچنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی،کمیٹی نے ڈیٹا ویڈیو اینالسٹس کا مختلف امور پر امتحان لیا ۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ 26میں سے11اینالسٹس ٹیسٹ میں پاس نہ ہوئے، گیارہ اینالسٹس کو فوری طور پر پی سی بی نے فارغ کردیاجبکہ پندرہ اینالسٹس کو اب مختلف ٹیموں کے ساتھ تعینات کیا جائے گا۔    

مزیدخبریں