ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کر لی

ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کر لی
کیپشن: Malaika Arora's father committed suicide

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ڈانسر ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کر لی۔
ملائکہ کے والدکی خودکشی کرنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی، تعزیت کیلئےملائکہ کےسابق شوہر و اداکار ارباز خان انکے گھر پہنچ گئے۔
انڈین میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے مبینہ طور پر چھت سے چھلانک لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا،انکے سوگواران میں ان کی بیٹیاں، اداکارہ ملائکہ اروڑا، امریتا اروڑا اور انکی اہلیہ جوائس پولیکارپ شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ارباز خان سب سے پہلے شخص ہیں جو انیل اروڑا کی موت پر اداکارہ کے گھر پہنچے ہیں۔