منی لانڈرنگ کی روک تھام:حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان پروگرام مکمل

Sep 11, 2024 | 12:51 PM

ایک نیوز: حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے پائیلٹ پروگرام مکمل ہو گیا ۔
پروگرام کے تحت تجارت کے ذریعے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے مختلف قانون نافذ کرنیوالے ریگولیٹری اداروں اور بینکوں کی استعداد کو بہتر بنایا گیا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
 ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سولر پینلز، ٹیکسٹائلز، کیمیکلز، چاول اور صنعتی آلات کے ذریعے منی لانڈرنگ کو چیک کیا گیا ،پاکستان کے 10 بڑے بینکوں نے پائیلٹ پروگرام میں شرکت کی، پروگرام کے دوران بینکوں نے تجارت کے ذریعے منی لانڈرنگ کی مشکوک درخواستوں کی مکمل تفصیلات فراہم کیں۔
بینکوں نے خود بھی جمع کروائے گئے تجارتی کاغذات کا بغور جائزہ لیا،فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو موصول رپورٹس کی بروقت تحقیقات کی گئیں ،درآمدی اشیاء کی انڈر انوائسنگ کر کے کسٹمز ڈیوٹیز اور دیگر ٹیکسوں سے ریلیف لیا جاتا ہے، انڈر انوائس والی اشیاء کی اصل قیمت بیرون ملک اکاؤنٹس سے کی جاتی ہے۔
فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت تحقیقات اور موثر کارروائی کیں ، پاکستانی بینکوں نے منصوبے کیلئے بہت تعاون فراہم کیا، پروگرام میں تجارت کے ذریعے منی لانڈرنگ کی مشکوک رپورٹس میں 398 فیصد ماہانہ کا اضافہ دیکھا گیا ۔

مزیدخبریں