لاہور، اسلام آباد ،ملتان میں زلزلے کے شدید جھٹکے 

لاہور، اسلام آباد ،ملتان میں زلزلے کے شدید جھٹکے 
کیپشن: Severe earthquake shocks in Lahore, Islamabad, Multan

ایک نیوز: اسلام آباد ، لاہور ، ملتان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
شہری کلمہ کا ورد کرتے ہوئے دفتروں اور گھروں سے باہر نکل آئے ،چنیوٹ شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں بلڈنگوں سے باہر نکل آئے ہیں, زلزلے کی شدت5.7 ریکارڈ کی گئی.
فیصل آباد، رائیونڈ اور گردونواح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔    

پی ڈی ایم اے کے مطابق  ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز  ڈیرہ غازی خان شادی والا جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر تھی،پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے،  زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے ۔