ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ:پاکستان نے جاپان کو ہرا دیا

ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ:پاکستان نے جاپان کو ہرا دیا
کیپشن: Asian Champions Trophy Hockey Tournament: Pakistan defeated Japan

ایک نیوز: ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں اور جاپان کوہرادیا ۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی پاکستان نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے ندیم احمد اور سفیان خان نے گول کیے۔    
ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں ایک روز آرام کے بعد پاکستان نے آج تیسرا میچ کھیلا،  پا کستا ن کے کوریا اور ملائیشیا کے خلاف دونوں میچ برابر رہے تھے، آج دیگر میچز میں بھارت کا مقابلہ ملائیشیا سے جبکہ کوریا کا چین سے ہوگا۔    

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی پہلی کامیابی قومی ٹیم نے اپنے تیسرے میچ میں جاپان کو شکست دے دی، پاکستان نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کی،  پاکستان کی طرف سے سفیان اور ندیم احمد نے ایک ایک گول کیا ،  تین میچز کے بعد پاکستان کے مجموعی طورپر پانچ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔