ایک نیوز: پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور اسد قیصر نے راہداری ضمانت درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر ایوب اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی ہے ان کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،اسلام آباد میں جلسہ کرنے عمر ایوب، اسد قیصر اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
درخواست میں موقف ہے کہ انتظامیہ نے جلسہ دو گھٹنے لیٹ کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں،پی ٹی آئی کے کئی ممبران اسمبلی کو قومی اسمبلی سے گرفتار کیا گیا ہے، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔
درخواست گزاروں کی گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیےراہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ عدالت میں پیش ہوسکیں۔
پشاور ہائیکورٹ:راہداری ضمانت کیلئےعمر ایوب اور اسد قیصر کیجانب سے درخواست دائر
Sep 11, 2024 | 11:55 AM