لاہورمیں قتل ، ڈکیتی ، راہزنی ،نقب زنی ودیگر نان سٹاپ وارداتیں جاری 

لاہورمیں قتل ، ڈکیتی ، راہزنی ،نقب زنی ودیگر نان سٹاپ وارداتیں جاری 
کیپشن: In Lahore, murder, robbery, banditry, robbery and other non-stop incidents are going on

ایک نیوز:لاہورشہر میں قتل ، اقدام قتل، ڈکیتی ، راہزنی ، جھپٹا، نقب زنی ، موٹرسائیکل چوری و چھیننے اور کارچوری و چھیننے کی نان سٹاپ وارداتیں جاری ہیں۔
رواں سال کے آٹھ ماہ میں مختلف جرائم کی 1لاکھ ، 9ہزار236وارداتیں رپورٹ ہوئیں، پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 455 مختلف جرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، شہر میں ہر ایک گھنٹے بعد 19 مختلف جرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی ، راہزنی ، موٹر سا ئیکل چھیننے و کا ر چھیننے کی وارداتوں میں ناجائز اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کے شہر کو ناجائز اسلحہ سے پاک کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے ،رواں سال کے آٹھ ماہ میں ڈکیتی قتل کی13اغواءبرائے تاوان کی7قتل کی 285اور اقدام قتل کی 652 وارداتیں ہوئیں،رواں سال ڈکیتی کی 46، راہزنی کی 9ہزار89جھپٹا کی 7ہزار 350وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔
  پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کار چھیننے کی11موٹرسائیکل چھیننے کی967دیگر وہیکل چھیننے کی 31وارداتیں رپورٹ ہوئیں،رواں سال موٹرسائیکل چوری کی 13ہزار326کار چوری کی 376اور دیگر وہیکل چوری کی 1143وارداتیں ہوئیں،رواں سال نقب زنی کی 3ہزار 233وارداتیں ، متفرق چوری کی 71ہزار 884وارداتیں جبکہ مویشی چوری کی 823وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔