پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز :انگلینڈ نے سکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز :انگلینڈ نے سکواڈ کا اعلان کر دیا
کیپشن: Test series against Pakistan: England has announced the squad

ایک نیوز: پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ نے17رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
بین سٹوکس انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ کی قیادت کریں گے، دیگر میں زیک کرالے،بین ڈکٹ ،اولی پاپ ،جو روٹ اور جورڈن کاکس ، ہیری بروک،جیمی سمتھ،کرس ووکس، گس آٹکنسن، اولی سٹون اور بریڈن کرس سکواڈ میں شامل ہیں۔
انگلش ٹیم میں 3سپنرز کی شرکت ہوئی ہے، پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز اگلے ماہ شیڈول ہے،میچز ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
خیال رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں 3ٹیسٹ میچ کی سیریز شیڈول ہے، کراچی کے سٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں کی وجہ سے پاک انگلینڈ سیریز کے وینیو کی تبدیلی کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔
تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان کرنا ہے، توقع ہے کہ پی سی بی سیریز کے شیڈول کا رواں ہفتے کے آخر تک اعلان کر دے گا،اس سے قبل ذرائع پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ7اکتوبر سے ملتان میں شیڈولڈ ہے تاہم سیریز کا از سر نو شیڈول جلد متوقع ہے۔