پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ؟

Sep 11, 2024 | 09:39 AM

ایک نیوز: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت دسمبر 2021کے بعد کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
برطانوی خام تیل دسمبر 2021کے بعد پہلی بار 70ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا ،برطانوی برینٹ 2.65ڈالر کی کمی سے 69.19ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا، امریکی خام تیل کے سودے 2.96ڈالر کی کمی سے 65.75ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔
 اوپیک نے تیل کی عالمی طلب کے تخمینے کو کم کر کے 1.74ملین بیرل یومیہ کردیا، عالمی طلب کے کمزور ہونے کے امکانات اورتیل کی زائد رسد کی توقعات پر قیمتیں گر گئیں۔    

ذرائع کا کہناہے پاکستان میں بھی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا ریلیف ملے گا،  16 ستمبر سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع  ہے۔  
 

مزیدخبریں