ایک نیوز: پارلیمنٹ کے اندر سے تحریک انصاف کے اراکین کی گرفتاری کے معاملے پرسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق احمد کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کردی۔
سپیکر نے ہدایت دی کہ کمیٹی پارلیمنٹ ہاوس کے تمام کیمروں کی فوٹیجز کا مکمل جائزہ لے، کمیٹی 48 گھنٹوں میں سارے واقعہ کی مکمل رپورٹ جمع کرائے، پارلیمنٹ کا تقدس پامال کرنے والوں سے کوئی رورعایت نہیں ہوگی۔
ایاز صادق نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ، پولیس سمیت جو بھی محکمہ توہین پارلیمنٹ کا مرتکب ہوا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، پارلیمنٹ ہاوس کی بجلی بند کئے جانے کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے۔