ہم پاکستان میں آزادانہ انتخابات چاہتے ہیں،ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ،امریکا

Sep 11, 2023 | 23:46 PM

ایک نیوز :ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے  کہاکہ امریکا پاکستان میں انتخابات کے نتائج پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتا،پاکستان میں کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آزاد اور منصفانہ انتخابات پر زور دیتے ہیں۔ایسی اصلاحات کی حمایت کرتے رہیں گے جس سے پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے۔ 

مزیدخبریں