ماہرہ خان کی 'رنگ فنگر' میں   انگوٹھی نے نئی بحث چھیڑ دی

ماہرہ خان کی 'رنگ فنگر' میں   انگوٹھی نے نئی بحث چھیڑ دی
کیپشن: Mahira Khan's ring in 'Ringfinger' sparked a new debate

ایک نیوز :پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان کی رنگ فنگر میں موجود انگوٹھی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ں اداکارہ ماہرہ خان کی دوسری شادی کے خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں ایسے میں ماہرہ خان کا ہر قدم مداحوں اور پرستاروں کی نظروں سے اوجھل نہیں ہوسکتا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنے ایک دلکش تصویر شیئر کی جو منظر عام پر آتے ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

مذکورہ پوسٹ میں اداکارہ ماہرہ خان کو دھوپ کی مدھم کرن سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، بکھرے سنہرے بال اداکارہ کی لُک میں مزید چار چاند لگارہے تھے۔ تصویر میں جو غور طلب بات تھی وہ ماہرہ خان کے الٹے ہاتھ کی چوتھی انگلی میں نظر آنے والی خوبصورت انگوٹھی تھی جس نے فوراً ہی دیکھنے والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

پوسٹ سامنے آنے کی دیر تھی کہ تاک لگائے بیٹھے لوگوں نے سوالات کی بوچھاڑ کرڈالی۔

 خیال رہے کہ چند دن قبل اداکار ماہرہ خان کی انکے قریبی دوست سلیم خان سے جلد دوسری شادی کی خبروں نے زور پکڑا تھا۔