میٹرو بس سروس کو تجرباتی طور پر  قصور تک چلانے کا فیصلہ

Sep 11, 2023 | 21:28 PM

ایک نیوز :لاہور سے قصور جانے والوں کیلئے اچھی خبر آ گئی۔ میٹرو بس سروس کی قصور تک تجرباتی بنیادوں پر توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

 ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے تجرباتی طور پر گجومتہ سے قصور تک میٹرو بس کا آزمائشی سفر مکمل کیا۔ پندرہ بسوں کا سکواڈ تجرباتی طور پر گجومتہ سے قصور تک چلایا گیا۔ مسافروں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے قصور روڈ پر میٹرو کی ایک لائن کو بھی مختص کیا جائے گا۔

آزمائشی سروس میں دیگر ٹریفک کے ساتھ ہی میٹرو بس کو چلایا جا رہا ہے۔ میٹرو بس فعال ہونے کے بارہ سال بعد سروس میں توسیع کی گئی ہے۔

مزیدخبریں