ایک نیوز:بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم نے 300کروڑ سے زائد بزنس کرلیا۔شاہ رخ خان کی 85 سالہ مداح دادی ’جوان‘ دیکھنے سینما پہنچ گئی۔
شاہ رخ خان کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’جوان‘ کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ۔ سوشل میڈیا پر کنگ خان کے ایک مداح نے ایک ویڈیو پوسٹ کی اور اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی 85 سالہ دادی اداکار کی بہت بڑی مداح ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں میں بوڑھی عورت کو بولتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ کنگ خان کی مداح ہے اسی لئے وہ سینما میں فلم دیکھنے آئی ہیں۔
بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ’دادی‘ کا شکریہ ادا کیا ہے اور لکھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ اپنی فلموں سے انہیں مزید ہنساتے رہیں گے۔
میگا تھرلر ’جوان‘ نے بالی وڈ انڈسٹری میں تہلکہ مچایا ہوا ہے اور نئے اعداد وشمار کے مطابق فلم پوری دنیا میں ویک اینڈ کے آخر تک 500 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔