نوازشریف کا پاکستان کی معیشت پر تبصرہ

نوازشریف کا پاکستان کی معیشت پر تبصرہ
کیپشن: نوازشریف کا پاکستان کی معیشت پر تبصرہ

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے بھی پاکستان کی معیشت کی صورتحال خاموشی توڑ دی ۔ 

تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم نواز اس وقت لندن میں مقیم ہیں، ان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ انڈیا میں جی 20کا اجلاس ہوا اور پاکستان اس میں شامل نہیں۔

نواز شریف نے صحافی کے سوال پر جواب دیا کہ اگر 2017 کا تسلسل برقرار رہتا تو جی 20 کا اجلاس پاکستان میں ہوتا، پاکستان میں جی 20 کا اجلاس ہونے والا ہوتا یا ہو چکا ہوتا ۔