ایک نیوز :قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پہلی مرتبہ شدید غصے میں دیکھا گیا ہے جو کیمرے کی آنکھ میں بھی محفوظ ہوگیا ۔
تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو جہاں ایک طرف ان کی بیٹنگ میں کمال مہارت کی وجہ سے جانا جاتا ہے تو وہیں بابراعظم کے دھیمے مزاج کو بھی دنیا جانتی ہے ، انہیں کیمرے کے سامنے کبھی کسی نے غصہ کرتے نہیں دیکھا تاہم آج گراونڈ کی ایک ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہوئی ہے جس میں بابر اعظم کو غصہ کرتے دیکھا گیا ہے ۔
First time ever i have seen this guy loosing his cool. #AsiaCup2023 pic.twitter.com/hE2emxmZqK
— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) September 10, 2023
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم اپنی کسی سوچ میں گم آگے بڑھ رہے تھے کہ ان کے پاس ایک فین آتا ہے اور بابر اعظم سے ایک تصویر کی فرمائش کرتا ہے بابر اعظم نے چلتے چلتے اس کے موبائل کی طرف دیکھا اور پھر آگے بڑھ گئے لیکن وہ فین بھی بابر اعظم کے ساتھ ساتھ چلتا رہا اوراپنے کیمرے سے تصویریں لینے کی کوشش کرتا رہا یہ دیکھ کر بابراعظم کو غصہ آگیا اور انہوں نے فین سے اظہار برہمی کیا جس پر وہ وہاں سے بھاگ گیا۔