ایک نیوز:صدر مملکت عارف علوی نے ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری روک تھام بل کی منظوری دیدی۔
بل قومی اسمبلی سے7 اگست کو منظور کیا گیا تھا۔ پرائس کنٹرول ایکٹ 1977ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کا قانون ہے۔ قانون ضروری اشیا کی قیمتیں، ان پر منافع کا تعین کا اختیار کنٹرولر جنرل پرائس کو دیتا ہے۔اس قانون میں سیکشن 6اے کے تحت پروڈیوسر ڈیلر اور امپورٹر کو اپیل کا حق دیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق کوئی بھی پروڈیوسر ڈیلر یا امپورٹر کنٹرولر جنرل پرائس کو اپیل کر سکتا ہے اپیل کےلیے ایک کمیٹی بنائی جائے گی ایپلٹ کمیٹی میں 2 وفاقی سیکریٹرز تعینات کیےجائیں گےدونوں وفاقی سیکریٹرزکی تعیناتی کیبنٹ ڈویژن کی منظوری سے ہو گی۔
ایپلٹ کمیٹی 3دن کےاندرقائم کی جائےگی۔ اپیلٹ کمیٹی 5 ورکنگ دنوں میں کوئی فیصلہ سنائے گی۔