پشاور،سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جوان شہید

پشاور،سکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی، جوان شہید
کیپشن: Peshawar, security forces vehicle collided with IED, jawan martyred

ایک نیوز:پشاور میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے وارسک میں پیش آیا، دھماکے میں 29 سالہ لانس نائیک عبدالرحمان شہید اور تین جوان زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے بزدلانہ واقعے میں تین شہری بھی زخمی ہوگئے۔ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقوت دیتی ہیں۔