ایک نیوز :صدر کی طرف سے الیکشن کی تاریخ دینے کے حوالے سے ایوان صدر کا رد عمل بھی آگیا۔
ذرائع کےمطابق ایوان صدر کی طرف سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر عارف علوی الیکشن کی تاریخ دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے نہ ہی اس حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ صدر مملکت نے نگراں وزیر قانون احمد عرفان اسلم سے ملاقات کی ، کہا جارہا تھا کہ ملاقات میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان پر گفتگو ہوئی، اس دوران انتخابات سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔ کسی بھی وقت صدر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرسکتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزارت قانون کی رائے ہے کہ الیکشن تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔
دوسری طرف تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نام خط لکھا ہے۔خط میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 48 (5) قومی اسمبلی توڑنے کی صورت میں صدر کو انتخابات کے انعقاد کےلیے 90 دن میں تاریخ کے تعین کا پابند بناتا ہے۔
صدر کی طرف سے الیکشن کی تاریخ :ایوان صدر کا رد عمل بھی آگیا
Sep 11, 2023 | 18:35 PM