ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سیشن جج اسلام آباد کو عملدرآمد کروانے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے عدالت طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
جسٹس مرزا وقاص روف نے پرویزالہٰی کی اہلیہ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔