کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف بڑا ایکشن

کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف بڑا ایکشن
کیپشن: Big action against illegal constructions in Karachi

ایک نیوز :سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا۔

وزیر بلدیات کے حکم پر تیار کی گئی غیر قانونی تعمیرات کی فہرست کے مطابق ایکشن کیا جا رہا ہے۔ ضلع شرقی، جنوبی اور وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی گئی، رہائشی پلاٹس پر تعمیر غیر قانونی فلورز مسمار کردیئے۔

  ترجمان ایس بھی سی اے کے مطابق رہائشی پلاٹس پر تعمیر غیر قانونی فلورز مسمار کیے جارہے ہیں۔

 ڈی جی اسحاق کھوڑو کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی کے بعد متعلقہ افسر کے بھی ایکشن لیا جائے گا۔ ویجلنس کی ٹیم معائنہ کرکے رپورٹ مرتب کریں گئے۔،انہدامی کارروائی میں کوئی کوتاہی ہوئی تو ملوث افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔