صدرپاکستان کی جانب سےالیکشن کی تاریخ کااعلان متوقع

Sep 11, 2023 | 16:29 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ذرائع نےدعویٰ کیا ہے کہ صدر عارف علوی کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم  کی ملاقات کی،ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی تھی ،ملاقات عام انتخابات پر جاری مشاورت کے تسلسل میں کی گئی۔

ذرائع ایوان صدرکاکہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی الیکشن کی تاریخ کے لئے  ذہن بنا چکے،حکومت کی جانب سے وزیر قانون نے دو بار ملاقات کرکے صدر کو قائل کرنے کی کوشش کی,وزارت قانون بھی اپنی رائے میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان چیف الیکشن کمشنر کی صوابدید قرار دے چکے۔

ذرائع ایوان صدرکاکہنا ہے کہ وزیر قانون نے آج کی ملاقات میں بھی صدر کو حکومتی موقف پر قائل کرنے کی کوشش کی تاہم صدر کا موقف تھا کہ آئین کا ارٹیکل 48/5 اور ا سکا سب سیکشن اے بہت واضح ہیں جس کے تحت ارٹیکل 48/5 اے کے مطابق الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کا اختیار صدر کے پاس ہے،آرٹیکل 48/5 کے تحت تاریخ کا اعلان میری آئینی ذمہ داری ہے۔

صدر عارف علوی نے کہاکہ مشاورتی عمل کا جاری رہنا ملک میں جمہوریت کیلئے مثبت ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون کی رائے ہے کہ الیکشن تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی وزیر قانون سے ملاقات میں الیکشن تاریخ کے اعلان پر بات ہوئی ۔

مزیدخبریں