ایک نیوز:تاریخ میں پہلی بارملتان میں کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے کرتے ہوئے پنجاب کی نگران کابینہ نے صوبے میں مزدور کی کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 25 واں اجلاس ملتان میں منعقد ہوا جس میں 39 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، کابینہ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام شریک تھے۔
اجلاس میں پنجاب کابینہ نے ورکرز کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن فوری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
پنجاب کابینہ نے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں بزرگوں، معذور افراد اور طلباء و طالبات کو فری سہولت دینے کی بھی منظوری دی ہے۔
صوبائی کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین میں بزرگوں، معذور افراد اور طلباء و طالبات کو مفت ٹکٹ ملے گا۔
دوسری جانب نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نےنواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کادورہ کیا،وزیر اعلی محسن نقوی، صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹریز جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے کوسٹرز میں سفر کرکے زرعی یونیورسٹی پہنچے۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے زرعی یونیورسٹی کے پروفیسرز، ریسرچر اور فارمرز سے مشاورتی سیشن کیااور زرعی ریسرچ کو پائیدار انداز میں فروغ دینے پر اتفاق کیا،وزیر اعلی محسن نقوی کا زرعی ریسرچ کے فروغ کیلئے حتمی سفارشات کی تیاری کے لیےوزارتی کمیٹی کا اعلان بھی کردیا۔
کمیٹی میں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر۔ بلال افضل۔ جاوید اکرم اور ابراہیم مراد شامل ہوں گے جبکہ کمیٹی تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے جامع پلان پیش کرے گی،پروفیسرز۔ریسرچرز اور کاشتکاروں نے فصلوں کی پیداوار بڑھانے اور جدید سیڈ تک رسائی کے لیے تجاویز اور سفارشات پیش کیں،
پروفیسرز۔ ریسرچرز اور فارمرز نے کاٹن کی اچھی پیداوار کے لئے وزیر اعلی محسن نقوی کی کاوشوں کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے لئے پروفیسرز۔ ریسرچرز اور فارمرز سے رہنمائی اور فیڈ بیک لیں گے۔بد قسمتی سے زرعی شعبے میں ریسرچ نہ ہونے کے برابر ہے،ریسرچ انسٹیٹیوٹس کو ریسرچ کے لیے لیڈ لینا ہو گی،سیڈ میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں،ازبکستان یہاں سے سیڈ لے کر گیا اور آج وہ ڈبل پیداوار حاصل کر رہا ہے،زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے آپ کی رہنمائی ضروری ہے۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے زرعی یونیورسٹی کے پروفیسرز۔ ریسرچرز اور فارمرز کی تجاویز کو نوٹ کیا اور قابل عمل تجاویز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-11/news-1694432575-9827.mp4
دریں اثناء اسٹیج اداکار طاہر انجم کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی،جس میں انہوں نے تھیٹرز کھلوانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وزیر اعلی پنجاب نے صاف انکار کر دیا۔طاہر انجم کو جب وزیر اعلی پنجاب نے ڈراموں کی ویڈیوز دکھائیں تو طاہر انجم بھی حیران رہ گئے۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ تھیٹرز ڈراموں میں فحاشی اور فحش رقص برداشت نہیں کیا جائے گا،تھیٹر ڈراموں میں اسی فیصد سرمایہ کاری جرائم پیشہ افراد کررہے جن کے ثبوت موجود ہیں، جو اداکارائیں فحاشی کرتی رہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی،تھیٹرز 10 روز تک کھول دیں گے لیکن اداکاراؤں پر فحاشی کی ایف آئی آرز درج کریں گے۔