قاسم علی شاہ کی چھٹی، الحمرا آرٹس کونسل کس کے سپر دکیا جائے گا؟

Sep 11, 2023 | 15:59 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: حکومت پنجاب کا لاہور آرٹس کونسل کے چیئرمین قاسم علی شاہ کی جگہ نیا بندا لانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق قاسم علی شاہ بطور چیئرمین مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔ قاسم علی شاہ پچھلے چار ماہ میں بورڈ اف گورنرز کا صرف ایک اجلاس بلا سکے ہیں۔اس اجلاس میں بھی ممبران نے ان پر عدم اعتماد کیا ہے،قاسم علی شاہ سے پہلے الحمرا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو بھی فارغ کیا گیا ہے۔

نئے چیئرمین کے لیے عطاالحق قاسمی کے نام پر غور کیا جارہا ہے،اصغر ندیم سید بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں