ایک نیوز: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرائس کنٹرول اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے ترمیمی بل کی منظوری دیدی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ترمیمی بل کا مقصد پرائس کنٹرول اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے ایکٹ 1977 میں ترامیم کرنا ہے۔
صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔