دہشت گرد حملوں ، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن پر سینٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ

 دہشت گرد حملوں ، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن پر سینٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ

ایک نیوز: رضا ربانی نے دہشت گرد حملوں میں اضافے اور اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر سینٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  رضا ربانی کا کہنا ہےکہ سینٹ کا اجلاس بلاکر معاشی صورتحال سمیت اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے سمیت تمام مسائل کو زیر بحث لایا جائے۔ چترال میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات بہت سنگین اور جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے ان کے بہت دور رس اثرات ہیں۔

رضا ربانی نے کہا کہ نگراں حکومت کے دور میں پارلیمانی نگرانی کا کردار سینیٹ کو ادا کرنا ہوتا ہے۔ نگراں حکومت کو چاہیے کہ وہ سینیٹ کو SIFC کی طرف سے کئے گئے مباحثوں اور فیصلوں پر اعتماد میں لے۔ نگراں حکومت کو بجلی کے نرخوں اور بلوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کو بھیجی جانے والی تجاویز پر بھی سینیٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔ان تمام مسائل پر بحث کے لئے فوری طور پر سینیٹ کا اجلاس  بلایا جائے۔