حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کیخلاف گھیرا تنگ،درجنوں گرفتاریاں

Sep 11, 2023 | 15:37 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ایف آئی اے نے ملک بھر میں حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی فارن ایکسچینج کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرا دی۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر 48 چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران 59 افراد کو گرفتار کرکے 48 مقدمات درج کیے گئے۔اس عرصے کے دوران 11 افراد کے خلاف غیرقانونی کرنسی ایکس چینج پر انکوائریاں شروع کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق انکوائری کے بعد مزید 9 مقدمات درج کرلیے گئے۔ چھاپوں کے دوران 1لاکھ سے زائد ڈالرز بھی پکڑے گئے۔ دیگر مختلف ممالک کی 20 ملین سے زائد کرنسی قبضے میں لی گئی۔

حکام کے مطابق حوالے ہنڈی میں استعمال ہونے والے 97ملین سے زائد روپے بھی قبضے میں لیے گئے،مجموعی طور پر ڈیڑھ 100 ملین روپے سے زائد کی رقم پکڑی گئی۔ وزرات داخلہ نےابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو بھی پیش کر دی۔

مزیدخبریں