ایک نیوز: نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا پشاور میں بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پشاور بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہےکہ ورسک روڈ پشاور میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتا ہوں۔انسانیت دشمن عناصر اس خطے میں امن نہیں چاہتے۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا ہےکہ ہم پاکستان کی حفاظت کیلئے متحد ہیں۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔