اسکول پرنسپل کے گھر چھاپا، ممنوع ادویات ، منشیات برآمد

Sep 11, 2023 | 15:32 PM

ایک نیوز : کراچی کے علاقے گلشنِ حدید کے نجی اسکول میں خواتین اساتذہ کے ساتھ زیادتی کرنے والے پرنسپل کے گھر سے منشیات اور ممنوعہ ادویات برآمد کر لی گئیں،ملزم کے خلاف مزید ایک مقدمہ درج، دوران تفیش ملزم کا منشیات کا عادی ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

پولیس حکام کے  مطابق تفتیشی پولیس کے اسکول پرنسپل کے گھر پر چھاپے کے دوران منشیات اور ممنوعہ ادویات برآمد کی گئی ہیں۔پولیس نے پرنسپل کے خلاف  مزید ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ سب انسپکٹر کی مدعیت میں اسٹیل ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ کہ سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں اسکول کے مالک کو نامزد کیا گیا ہے۔ مطابق مقدمے میں ٹیلی گراف ایکٹ اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، ملزم اسکول کا مالک اور پرنسپل ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نے منشیات اور ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے، گلشنِ حدید میں خواتین سے زیادتی کے الزام میں گرفتار نجی اسکول کے پرنسپل کے خلاف اس سے قبل بھی مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں