محمد بن سلمان اور نریندر مودی کےدرمیان اہم مذاکرات،معاہدوں،مفاہمتی یاداشتوں پردستخط

Sep 11, 2023 | 15:27 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:نئی دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں  بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کے درمیان دو طرفہ  مذاکرات، ہندوستان سعودی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل معاہدے  سمیت سرمایہ کاری کے لئے متعدد مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط۔ 

تفصیلات کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد اور مملکت سعودی عرب کے وزیر اعظم کو راشٹرپتی بھون میں  گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پروگرام کے دوران انہوں نے صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر وزراء سے بھی ملاقات کی۔
 رپورٹ کے مطابق دو طرفہ بات چیت میں توانائی سے متعلق ایک اہم معاہدے پر دستخط  ہوئے  ہیں۔

 یادرہے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، جو 2019 میں سرکاری دورے پر تھے، نے دس ہزار کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب  تیل کی برآمدات میں  بھارتی روپیہ-ریال کی تجارت پر بھی غور کرنے کو تیار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی سٹریٹجک اور سیکورٹی تعلقات ہیں  اور اب  بھارت اور سعودی عرب کو  عالمی پس منظر میں قریبی تجارتی شراکت دار سمجھا جارہا ہے  ۔ سعودی عرب ME کوریڈور کے منصوبے میں کلیدی سرمایہ کار ہو گا اور راہداری کے شمالی حصے کے لیے اردن کے راستے حیفہ پورٹ تک تقریباً 850 کلومیٹر ریل روڈ کے لیے فنڈ فراہم کرے گا۔

مزیدخبریں