ایک نیوز:نئی دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کے درمیان دو طرفہ مذاکرات، ہندوستان سعودی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل معاہدے سمیت سرمایہ کاری کے لئے متعدد مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط۔
تفصیلات کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد اور مملکت سعودی عرب کے وزیر اعظم کو راشٹرپتی بھون میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پروگرام کے دوران انہوں نے صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر وزراء سے بھی ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق دو طرفہ بات چیت میں توانائی سے متعلق ایک اہم معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔
His Royal Highness Prince Mohammed bin Salman bin Abdulaziz Al Saud and I had very productive talks. We reviewed our trade ties and are confident that the commercial linkages between our nations will grow even further in the times to come. The scope for cooperation in grid… pic.twitter.com/UalSTDmrTY
— Narendra Modi (@narendramodi) September 11, 2023
یادرہے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، جو 2019 میں سرکاری دورے پر تھے، نے دس ہزار کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔
Attended the ceremonial welcome in honour of His Royal Highness Prince Mohammed bin Salman bin Abdulaziz Al Saud. India looks forward to deepening ties with Saudi Arabia across a wide range of sectors. pic.twitter.com/JRe9uuYcYH
— Narendra Modi (@narendramodi) September 11, 2023
واضح رہے کہ سعودی عرب تیل کی برآمدات میں بھارتی روپیہ-ریال کی تجارت پر بھی غور کرنے کو تیار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی سٹریٹجک اور سیکورٹی تعلقات ہیں اور اب بھارت اور سعودی عرب کو عالمی پس منظر میں قریبی تجارتی شراکت دار سمجھا جارہا ہے ۔ سعودی عرب ME کوریڈور کے منصوبے میں کلیدی سرمایہ کار ہو گا اور راہداری کے شمالی حصے کے لیے اردن کے راستے حیفہ پورٹ تک تقریباً 850 کلومیٹر ریل روڈ کے لیے فنڈ فراہم کرے گا۔