بھارت۔مشرق وسطی یورپ اقتصادی راہداری معاہدہ ایک اہم موڑ ہوگا: نیتن یاہو

Sep 11, 2023 | 14:19 PM

ایک نیوز : اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو  نے کہا ہے کہ  ان کا ملک  بھارت کے مشرق وسطی اور یورپ کو منسلک کرنے والے اقتصادی راہداری منصوبے میں ایک اہم موڑ ثابت ہوگا۔
  نیتین یاہو  نے ایکس سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں  بھارت، مشرق وسطی اور یورپ کو منسلک کرنے والے اقتصادی راہداری منصوبے  سے متعلق کہا کہ  میں اپنی عوام کو یہ خوش خبری دینا چاہتا ہوں کہ اس منصوبے مِیں اسرائیل  ایک اہم موڑ ثابت ہوگا ، اسرائیل کی بندرگاہیں اور ریلوے لائنیں بھارت سے مشرق وسطی اور وہاں سے یورپ  اور اسی گزرگاہ سے واپسی کے لیے استعمال ہونگی ۔

 نیتین یاہو نے بتایا کہ  اس منصوبے میں شمولیت کےلیے امریکہ نے چند ماہ قبل ہم سےمشاورت کی تھی جسے حقیقت کا روپ دینے کے لیے  بھرپور سفارتی روابط قائم کیے تھے، یہ منصوبہ مشرق وسطی کی  موجودہ حیثیت بدل دے گا جس میں ہم  ریلوے لائینیں، فائبر اوپٹک چینلز اور بجلی  سمیت دیگر اہم امور سر انجام دیں گے۔

 یاد رہے کہ جی 20 اجلاس کل اختتام پذیر ہوا جس کا عنوان ،ایک دنیا،ایک خاندان اور ایک مستقبل تجویز کیا گیا تھا  جبکہ اجلاس میں عالمی بنیادی ڈھانچےاور مشترکہ سرمایہ کاری  سمیت بھارت۔ مشرق وسطی۔یورپ  اقتصادی راہداری نامی ایک نشست بھی منعقد کی گئی تھی ۔

 اس موقع پر امریکی صدر بائیڈن نے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اتفاق کا خیر مقدم کیا تھا۔

مزیدخبریں