ایک نیوز: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ریزرو ڈے میچ کے لیے بھارتی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم اسٹیڈیم میں موجود ہیں اور ہلکی بارش ہورہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹیڈیم پہنچتے ہی موسلا دھار بارش شروع ہو گئی تھی جب کہ اب بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، بچ اور گراؤنڈ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے ، پاک بھارت ٹیمیں گراؤنڈ میں ہی موجود ہیں۔آج پاکستان اور بھارت کا میچ تاخیر سے شروع ہوگا، پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہونا تھا۔بتایا جارہا ہے کہ کولمبو میں آج سارا دن وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراؤنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
ریزرو ڈے پر آج وہیں سے کھیل شروع ہو گا جہاں گزشتہ روز ختم ہوا تھا۔
گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔