ارشد شریف کی اہلیہ اور پروڈیوسر کے ناقابل ضمانت وارنٹ کا تحریری حکمنامہ جاری

Sep 11, 2023 | 13:08 PM

ایک نیوز: ارشد شریف قتل کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ عدالت نے ارشد شریف کی اہلیہ اور پروڈیوسر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ارشد شریف کی اہلیہ اور پروڈیوسر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے تحریری حکمنامہ جاری کیا۔ جس میں لکھا ہے کہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ ہونے کے باجود گواہان عدالت پیش نہ ہوئے، کیس سے متعلق گواہان کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاتے ہیں، ریکارڈ کیپر کو وارنٹ کی تعمیل کروانے کا حکم دیا جاتا ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں