جان لیواوائرس کاراج برقرار،100سے زائدکیسز رپورٹ،ڈی سی متحرک

Sep 11, 2023 | 13:05 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  پنجاب  میں101 افراد میں ڈینگی کی تصدیق  ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈینگی کے 2ہزار 66 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب  کی جانب سے دیئے گئے اعدادو شمار کے مطابق  لاہور  میں گزشتہ روز 37 نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 847 تصدیق شدہ مریض رپورٹ ہوئے۔

سیکرٹری ہیلتھ علی محمد جان نے بتایا کہ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 25 مریض زیر علاج ہیں جبکہ  پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے تقریباً 79مریض زیر علاج ہیں۔

علی جان خان نے کہا کہ رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 406 مریض  رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں گزشتہ روز 29 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

علی جان خان نے کہا کہ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 249 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ ملتان میں گزشتہ روز 17 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

سیکرٹری ہیلتھ  نے کہا کہ رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 141 مریض رپورٹ ہوئے اور فیصل آباد میں گزشتہ روز 6 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

علی جان خان نے کہا کہ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 73 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 6 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ اٹک، مظفرگڑھ، چکوال ، خانیوال ، سرگودھا اور خوشاب میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا ہے،پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 79 مریض زیر علاج ہیں جن میں چار کی حالت تشویشناک ہے،پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے 2678 بیڈ مختص کئے گئے ہیں،پنجاب کے ہسپتالوں میں 69 بیڈز ڈینگی مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔

علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ   نے مزید کہا کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں،ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں،ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں،رواں سال کے دوران پنجاب کا کوئی بھی شہری ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق نہیں ہوا۔

دوسری طرف ڈینگی ٹیسٹ کروانے والے مریضوں کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں ڈینگی ٹیسٹ کے حوالے سے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں،  مریضوں کوصرف ایک ٹیسٹ کروانے کے لیے شدید خواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دریں اثناء ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ڈینگی مریض کے گھر آمد،عیادت کی اور  کیس رسپانس کا جائزہ لیا۔ڈی سی لاہور نے مریض کی جلد صحت یابی کی دعا کی، لواحقین سے بات کی اور ٹیموں کے متعلق پوچھا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے یو سی 94 شیر شاہ کالونی اچھرہ میں ڈینگی کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں  کل صبح 9 سے آج صبح 9  تک میں ڈینگی کے 17 مریض رپورٹ ہوئے۔کینٹ میں سب سے ذیادہ 12 مریض رپورٹ ہوئے۔علامہ اقبال، دات گنج بخش، راوی، شالیمار اور واہگہ ٹاؤن میں ایک ایک مریض رپورٹ ہوا،ڈینگی سروئلنس ٹیمیں واٹر کولرز اور پانی کے ممکنہ ذرائع کو لازمی چیک کریں۔ ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز علاقے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنائیں۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر  نے مزید کہا کہ انتطامی افسران، ڈی ڈی ایچ اوز ڈینگی ٹیموں کی فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ کریں،ڈینگی مہم میں لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے،شہری ڈینگی ٹیموں کے بروقت نہ پہنچنے پر اطلاع دیں یا سوشل میڈیا پر ٹیگ کریں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-11/news-1694419507-3576.mp4

مزیدخبریں