ایک نیوز: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین چودھری ذکا اشرف نے کسینو سکینڈل کا نوٹس لے لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کسینو جانے والے دو افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ کولمبو کے کسینو میں جانے والے بورڈ کے میڈیا ہیڈ عمر کالسن اور جی ایم انٹرنیشنل عدنان علی کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
دونوں افسران کو سات روز کے اندر تحریری وضاحت جمع کرانے کی ہدائت کر دی گئی ہے۔ ذکا اشرف کا کہنا ہےکہ قصور وار ثابت ہونے پر آفیشلز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔پی سی بی کنٹریکٹ کے مطابق جوئے خانہ جیسی جگہوں پر بورڈ ملازم نہیں جا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ماضی میں قومی ٹیم کے منیجرٹیسٹ کرکٹر معین خان کے خلاف کسینو جانے پر ایکشن لیا گیا تھا،معین خان پر بھی کسینو جانے کا الزام تھا۔