ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کی گمشدگی کے معاملےپران کے بہنوئی کامران نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے فوری سماعت کی درخواست دائر کردی گئی۔پی ٹی آئی کے وکلاء نے درخواست کی فوری سماعت کی اجازت حاصل کرلی۔
درخواست کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کرے گا۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عثمان ڈار کو 9 ستمبر کو ملیر کینٹ کے علاقے سے درجنوں مسلح اور سادہ لباس اہلکار اپنے ساتھ لے گیے ہیں،عثمان ڈار کی سیالکوٹ میں واقع فیکٹری اور رہائش گاہ بھی سیل کردی گئی ہے،عثمان ڈار کی گرفتاری نگران حکومت کی بدنیتی ہے۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ عثمان ڈار کی نظر بندی بدنیتی پر مبنی ہے غیر قانونی قرار دی جائے۔