چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں بوریاں برآمد، گودام سیل

Sep 11, 2023 | 15:00 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ملک بھر میں چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہے، گوداموں سے ہزاروں بوریاں برآمد کرکے سیل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے مختلف شہروں میں خفیہ اطلاعات پر چھاپے مارے گئے جہاں سے ہزاروں چینی کی بوریاں برآمد کی گئی جس کے بعد گوداموں کو سیل کر دیا گیا۔

کوئٹہ:

کسٹم کی اسمگلنگ اور ا سمگلروں کے خلاف سخت ترین اور کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئیٹہ عرفان الرحمن خان، ایڈشنل کلیکٹر عمر شفیق ڈپٹی کلیکٹر اسد علیم،اسسٹنٹ کلیکٹر حسیب احمد کی ہدایات کے پر سینئر فیلڈ انفورسمنٹ افیسر زیارت کراس مسعود جمالی اور سینئر انفورسمنٹ افیسر لکپاس فرید رند بمعہ ان کے ٹیم میں موجود انسپکٹر علی مندوخیل، ، انسپکٹر سفیان ہاشمی،  انسپکٹر کنور احسن خان، انسپکٹر محمد آصف، انسپکٹر کاشف او کلاس فور اسٹاف نے موجودہ کاروائیاں سر انجام دی۔ کوئٹہ وفاقی حکومت کی ہدایات پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے خوردنی اشیاء خاص کر چینی کے اسمگلنگ کے خلاف سخت ترین پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن کی واضح ہدایات پر بلوچستان میں سمگلنگ کے خلاف کامیاب کاروائیاں کی جارہی ہیں ۔

 زیارت فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ اور لکپاس کسٹمز نے 2600 پارسلز چینی برآمد کی ہے، زیارت کسٹم کے عملے نے کوئٹہ ژوب روٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے دو 6 وئیلرز ٹرکوں سے جو کوئٹہ ژوب روٹ پر شک کی بنا پر روکے گئے تھے ،تلاشی کے دوران 800 پارسلز چینی برآمد کی گئی۔اس موقع پر دکھائی گئی چینی کی NOC کی تصدیق نہیں ہوئی، اسی طرح کسٹم انفورسمنٹ لکپاس نے ایف سی کے تعاون سے 1800 پارسلز چینی مختلف گاڑیوں سے برآمدکی ۔ چینی تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ دونوں کاروائیوں میں ایک لاکھ تیس ھزار کلو گرام چینی برآمد کی گئی، چینی بمعہ گاڑیوں کی قیمت کروڑوں میں بنتی ہیں۔

ترجمان پاکستان کسٹمز بلوچستان کا کہنا ہےکہ انتہائی مشکل حالات اور انتہائی کم افرادی قوت کے ساتھ کسٹمز کوئٹہ صوبہ کے دور دراز علاقے میں بڑی تندہی سے سر گرم عمل ہیں۔ 

چکوال:

حساس اداروں کی معلومات پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے، ضلع بھر اور مضافاتی علاقوں میں مختلف مقامات پر موجود گوداموں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ مختلف کاروائیوں کے نتیجہ میں ذخیرہ کی گئی 13000 چینی کی بوریاں برآمد  کی گئی جو 16250 ٹن بنتی ہیں۔

چینی ذخیرہ کرنے والے تاجروں کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر دئیے گئے ہیں۔کاروائیاں ، چکوال شہر ، تلہ گنگ اور لاوہ کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہیں۔

جہلم:

جہلم میں حساس ادارے کی معلومات پر چینی ذخیرہ کرنے والے تاجروں کے خلاف کارروائیاں  عمل میں لائی گئیں۔روہتاس روڈ اور جی ٹی ایس چوک میں چینی کے گوداموں پر چھاپے مارے گئے۔ چینی کے 1600 تھیلے برآمد کر کےدو گودام سیل کردئیے گئے۔

 یوٹیلٹی سٹور پر چینی 147روپے کلو جبکہ عام مارکیٹ میں چینی 160روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔

چیچہ وطنی:

چیچہ وطنی  میں چینی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاذ ہوتے ہی چینی کی قیمتوں کو ریورس گئیر لگ گیا  ہے۔ چینی کی 50 کلو کی بوری 8800 سے کم ہو کر 8000 کی ہوگئی جبکہ  مارکیٹ میں 160 اور دیہاتی علاقوں میں 165 میں فروخت ہونے لگی ہے۔

تلمبہ:

تلمبہ میں چینی کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ ہو گیا ہے، چینی ایک دن میں 6 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ چینی 154 روپے سے بڑھ کر  کر 160 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ تلمبہ کے نواحی علاقوں میں چینی 170 روپے فی کلو  فروخت ہورہی ہے۔50 کلو چینی کا گٹو  7700 سے بڑھ کر 8000 روپے میں سیل ہونے لگا ہے جبکہ چینی کی قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

مزیدخبریں