ایک نیوز: پاک بھارت کرکٹ میچ گزشتہ روز بارش کی وجہ سے روک دیا گیا تھا جسے آج دوبارہ وہیں سے شروع کیا جانا ہے۔ سب کی نظریں کولمبو کے موسم پر جمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں وہ موسم کی صورتحال بتا رہے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں ںے بتایا ہے کہ کولمبو میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی ہے لیکن اب موسم خوشگوار ہوگیا ہے لیکن بادل ابھی بھی موجود ہیں۔ اب دیکھیں میچ کے اوقات میں کیا صورتحال بنتی ہے۔
وسیم اکرم نے ویرات کوہلی کو حیران کردیا:
فومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر وسیم اکرم نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو یہ کہہ کر حیران کردیا ہے کہ آپ آج کل میرے خوابوں میں آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز غیر رسمی گفتگو کے دوران سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ویرات کوہلی سے کہا کہ آج کل آپ میرے خوابوں میں آتے ہیں جس پر ویرات کوہلی حیران رہ گئے۔
سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ وسیم بھائی، آپ کا کیا مطلب ہے؟ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ میں نے ویرات کوہلی کو بتایا کہ آپ کو میں آج کل ٹی وی اسکرین پر بہت زیادہ دیکھتا ہوں اور یہ منظر میرے دماغ سے نہیں نکلتا۔
وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی تینوں میچ ونرز ہیں اور ان جیسے کھلاڑی پاک بھارت ٹائی جیسے بڑے لمحات کیلئے ہیں۔ خاص طور پر پاک بھارت میچ کے وقت یہ لوگ پرفارم کرنا اور اپنے کھیل سے نتائج سامنے لانا جانتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے خلاف بھارت کی اننگز سپر فور مرحلے سے قبل کھیلے گئے میچ سے زیادہ جاندار رہی۔ کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے آفریدی اور نسیم شاہ کی اسٹار جوڑی کے ہوتے ہوئے 50 سے زائد اسکور کیا تاہم پاکستان کی بولنگ تباہ کن رہی۔