ایک نیوز: کراچی کے بعد اب لاہور سے بھی بوری بند لاش برآمد ہوگئی ہے۔ جس کے بعد شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ مزنگ کی حدود سے بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم شخص کو قتل کر کے بوری بند لاش پھینکی گئی ہے۔ لاش گلی کے ایک کونے سے برآمد ہوئی۔ مقتول کی شناخت کیلئے کوششیں جاری ہیں تاہم لاش کو مردہ خانے جمع کرادیا گیا ہے۔